سیاستدان ملکی مفاد کے خلافعوام کو نہ ورغلائیں،ظہیر بھٹہ

سیاستدان ملکی مفاد کے خلافعوام کو نہ ورغلائیں،ظہیر بھٹہ

 لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے سیاسی ہلچل کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 80فیصد کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ کی طرف سے عوام سے سرکاری بنکوں سے تمام رقوم نکلوانے کا بیان معاشی عدم استحکام کا باعث ہوگااور اس سے بنکنگ نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے سیاستدانوں کو ملکی مفاد کے خلاف عوام کو ورغلانہ زیب نہیں دیتاانہوں نے کہا کہ ٹیکسوں ، یوٹیلٹی بلز کی عدم ادائیگی،تحریک سول نافرمانی کی طرح پاکستان کے محب وطن عوام ا سے بھی مستر د کردینگے انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے سے زائد دھرنے اور احتجاجی سیاست سے ملکی معیشت جمود کا شکار ہے کاروباری سرگرمیاں انتہائی کم ہوگئی ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے میاں خرم الیاس سینئر وائس چیئرمین ،عامر عطاءباری وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاﺅن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ظہیر بھٹہ نے کہا کہ احتجاجی سیاست ،دھرنے،پہیہ جام کی دھمکیاں صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1