مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان آج استحکام پاکستان ریلی نکالے گی

مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان آج استحکام پاکستان ریلی نکالے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر) مر کزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی حکو مت کے حق میں’’ استحکام پاکستان ریلی‘‘ آج مر کزی سیکرٹر یٹ جمعیت اہلحدیث پاکستان سے لاہور پر یس کلب تک نکالی جائیگی جبکہ ریلی کی قیادت سر براہ پر وفیسر سینیٹر ساجد میر ‘مر کزی سینئر نائب امیر علامہ زبیر احمد ظہیراور حافظ عبدالکریم کر یں گے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے مر کزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سینئر نائب امیر علامہ زبیر احمد ظہیرنے کہا کہ ہماری جماعت سینیٹر ساجد میر کی قیادت میں جمہو ریت کیخلافسازشیں کر نیوالوں کیخلافمتحد ہے اور ہم نظر یہ پاکستان اور جمہوریت کے خلافسازشیں کر نیوالوں کے ہاتھ توڑ دیں گے کیونکہ سازشیں کر نیوالے جمہوریت اور عوام کے حقوق کا قتل کر نا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ عمران خان کا نوازشر یف سے استعفے کا مطالبہ کوئی وحی الٰہی نہیں جو ہر صورت پورا ہو سکے ‘اب عمران خان اور طاہر القادری بری طر ح ناکام ہو چکے ہیں انکو اگر پوری قوم اور ملک پر رحم نہیں آتا تو کم ازکم اپنے کارکنوں پر رحم کھاتے ہوئے اپنی ضد اور انا کو تر ک کر دیں اسی میں انکی اپنی بھی بھلائی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو زندگی کیلئے جمہو ریت کا استحکام ناگزیز ہو چکا ہے اس لیے پوری قوم جمہو ریت کا تحفظ کر یگی انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کا ’’جھانسہ انقلاب ‘‘قیامت تک نہیں بھی آسکتا وہ آخر کارکینیڈہ ہی جائیں گے اور انکو باقی ماندہ عز ت بچانے کیلئے کینیڈاہی چلے جانا چاہیے ۔