پورے ملک کے عوام نے نوازشریف کے حق میں فیصلہ دے دیا،رانا بابر حسین

پورے ملک کے عوام نے نوازشریف کے حق میں فیصلہ دے دیا،رانا بابر حسین


لاہور(نمائندہ خصوصی) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ پورے ملک کے عوام نے نوازشریف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے اور اب عمران خان اپنی دھرنی ختم کریں،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک بھر سے نوازشریف کے حق میں جلسے ہورہے ہیں ،قریہ قریہ گاؤں گاؤں نوازشریف کے حق میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں،عمران خان کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں،عمران خان حقیقت کا سامنا کریں اور اب یہ دھمکیاں دینا بندکریں ،عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ان کی جماعت میں پھوٹ پڑ چکی ہے ،ان کے اراکین اسمبلی ان کے خلاف ہوگئے ہیں،عمران خان جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں،ایک صوبہ میں حکومت نہ کرسکنے والے اب پورے میں اقتدار چاہتے ہیں،عمران خان اگر وزیراعظم نہیں بن سکے تواس کا بدلہ عوام سے نہ لیں،عوام نے نوازشریف کو وزیراعظم منتخب کیا اور اب بھی عوام انہی کے ساتھ ہیں ،طاہر القادری اور عمران خان مل کر حکومت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں مگر حکومت مضبوط ہے اور اسے سیاسی شعبدہ بازوں سے خطرہ نہیں ہے حکومت اپنی مدت پوری کریگی اورحکومت کا خاتمہ چاہنے والوں کومایوسی ہوگی

مزید : میٹروپولیٹن 1