سیاسی پنڈت پرامن احتجاج کو سبوتاژ کرنے کی سازش نہ کریں،مجاہد عبدالرسول

سیاسی پنڈت پرامن احتجاج کو سبوتاژ کرنے کی سازش نہ کریں،مجاہد عبدالرسول

لاہور(سٹافرپورٹر) سنی تحریک کے ڈویژنل صدر مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے کہا ہے کہ سیاسی پنڈٹ پرامن احتجاج کوسبوتاژ کرنے کی سازش سے باز رہیں پرامن احتجاج کو صوفی محمد کی دہشتگردی کے ساتھ ملاناکسی صورت درست نہیں ریاست اورظالم حکومت کے خلاف جدوجہدکے درمیان فرق کو سمجھاجاناچاہیے آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر پرامن جدوجہدکرنابغاوت نہیں جمہوریت ہے معاملات کو اُلجھانے کی بجائے حکومت کو آئینی مطالبات ماننے پر آمادہ کیا جائے سیاسی بحران کے ضمن میں ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی سازش کامیاب ہونے نہیں دیں گے قومی مفاد کیلئے جاری پرامن احتجاج کیخلافطاقت کااستعمال برداشت نہیں کریں گے طالبان کی حامی قوتوں کاپُرامن مارچ کیخلاف اتحادتشویشناک ہے ¾قانون نافذ کرنے والے ریاستی ادارے فوری طورپرنوٹس لیںسانحہ ماڈل ٹاﺅن کی ایف آئی آرپاکستان عوامی تحریک کی مدعیت میں درج کی جائے ان خیالات کااظہارانہوںنے ملکی سیاسی صورتحال پراپنے ایک بیان میں کیاانہوںنے کہا کہ قیام پاکستان کے مخالفین قوم کو گمراہ کرنے کے لیے ایک مرتبہ پھر اکٹھے ہوگئے ہیںصوفیاءکے ماننے والے آئین اورقانون کی بالادستی پریقین رکھتے ہیںظلم اورزیادتی کی سرکارکو جمہوریت کانام دینادرست نہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1