پیپلز پارٹی جمہوریت کے سواء کوئی نظام قبول نہیں کریگی،عابد صدیقی

پیپلز پارٹی جمہوریت کے سواء کوئی نظام قبول نہیں کریگی،عابد صدیقی


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوری نظام کو نقصان نہیں پہنچنے گی سیاسی جماعتیں استحکام جمہوریت میں کردار ادا کریں خاص طور پر حکومت پر دہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے حکمران جاری بحران پر قابو پانے کے لئے ٹھوس اقداما ت کرے ایک بیان نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری نظام کے علاوہ کوئی نظام قبول نہیں کرے گی،عمران خان اورطاہرالقادری کسی غیر آئینی اقدام سے گریز کریں اور کسی ایسے نظام لانے کامطالبہ نہ کریں جو غیر آئینی ہو موجودہ سیاسی حالات میں پیپلزپارٹی کے قائدین ایک بارپھر متحرک ہوگئے ہیں اور جمہوری نظام کی بقاء چاہتے ہیں، تاریخ گواہ ہے جب بھی سیاسی فضاکشیدہ ہوئی تو پیپلزپارٹی نے اصلاح احوال کی کوشش کی، اب حکومت بھی اپنی اصلاح کرے اور مظاہرین کے مطالبات پرغور کرے ،اسے ان معالات کاسنجیدگی سے جائزہ لینا چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1