چند عناصر بیرونی ایجنڈے پر جمہوریت کو نقصان پہنچان چاہتے ہیں،اللہ رکھا
لاہور( نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ( ن )کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کے منتخب وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگنے والے یہ بھول رہے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) ایک بڑی عوامی طاقت رکھتی ہے ، نازیبا زبان استعمال کرکے ہماری نسل کو کیا پیغام دیا جارہا ہے، نیا پاکستان اس لئے بنایا جارہا ہے کہ عمران خان کی شادی ہو جائے انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت پسند ،امن پسند اور محب وطن لوگ ہیں لیکن چند عناصر جو بیرونی ایجنڈہ لیکر جمہوریت اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں انہیں ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے طاہر القادری مدرسے کے بچوں اور عورتوں کو لاکر جمہوریت پر وار کرنا چاہتا ہے جسے شاہد علم نہیں کہ اسکے یہ مذموم مقاصد لیگی کارکن کسی صورت پورے نہیں ہونے دینگے عمران خان نے جو اسلام آباد میں میوزک شولگا رکھا ہے اس میں جس قسم کے رقص کئے جاتے ہیں وہ باعث شرم ہے،
نیا پاکستان ہم اسکی شادی کیلئے کسی صورت نہیں بننے دینگے ۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو قائد اعظم اور اسلاف کی قربانیوں سے بنایا ہوا پاکستان ہی کافی اور بہت عزیزہے ،آئین اور قانون کے اندر رہ کر جو بات کی جائیگی اسے تسلیم کیا جائیگا۔ وزیر اعظم کسی صورت مستعفیٰ نہیں ہونگے، وزیر اعظم سے استعفی کا مطالبہ غیر آئینی ہے