پیپلز پارٹی کی حکومت نے مفاہمت کے باعث مدت پوری کی،احمد سعید

پیپلز پارٹی کی حکومت نے مفاہمت کے باعث مدت پوری کی،احمد سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی پچھلی حکومت نے اپنی آئینی مدت مفاہمت اور مصالحت کی پالیسی کی بدولت مکمل کی جن کو عملی جامہ سابق صدر آصف علی زرداری نے پہنایا انہوں نے کہا کہ حالانکہ پیپلز پارٹی کی حکومت ایک مخلوط حکومت تھی جس پر عدم اعتماد کی تلوار ہر وقت لٹکتی رہتی تھی لیکن پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی فہم و فراست کی وجہ سے حکومت نے نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کی بلکہ اقتدار ایک حکومت سے دوسری حکومت کو بڑے پر وقار طریقے سے منتقل کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جمہوری حکومت ہمیشہ اپوزیشن پارٹیوں سے اہم معاملات پر مشاورت بھی کرتی تھی اور اُنکو اعتماد میں بھی لیتی تھی جسکی وجہ سے ملکی سیاسی فضاء تقریباً سازگار رہی آئین میں متفقہ ترامیم اور تقریباً98 فیصد بلوں کا پارلیمنٹ میں متفقہ طور پر پیش ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ اسوقت کی حکومت اپوزیشن کو قانون سازی اور کاروبار سلطنت میں کس حد تک شریک کرتی تھی۔