پرویز مشرفنے آبرو مندانہ انداز میں اقتدار چھوڑا،الطافشاہد
لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ اوریورپ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ پرویزمشرف نے آبرومندانہ اورجرا¿تمندانہ اندازسے اقتدارچھوڑا جبکہ شریف برادران حکومت میں ہوتے ہوئے عزت سے محروم ہوگئے دھرنوں میں شریک عوام نے حکمرانوں کی نام نہاد عزت کاجنازہ نکال دیا مگراقتدارچھورنے کیلئے تیار نہیں ہیںحکمران اوران کے حواری مفاہمت کی آڑ میں منافقت کررہے ہیں پرویز مشرف کی شخصیت اوران کی سیاست مصلحت پسندی اور منافقت سے پاک صاف ہے میاںنوازشریف اوربحران دونوں ایک ساتھ پاکستان سے رخصت ہوں گے آصف علی زرداری نااہل حکومت کیلئے سہارا نہیں بلکہ بوجھ ہیںمیاںنوازشریف کاکوئی دوست مستقل ہے اورنہ دشمن،وہ صرف اپنے مفادات کے اسیر ہیںشریف برادران نے ماضی میں بھی کئی بار اقتدار بچانے کیلئے یوٹرن لیا آصف علی زرداری کامیڈیا ٹرائل کرنیوالے شریف برادران نے انہیں کلین چٹ دے دی جوشریف برادران اپنے مفادکیلئے آصف علی زرداری کے ہاتھوں میں ہاتھ دے سکتے ہیں وہ کل کسی ملک دشمن قوت کے ساتھ بھی ڈیل کر نے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے چودھری تبریز، اورھا چودھری ، چودھری پرویز، نایاب زیدی ،نعیم عباس ،سیّدشان عابدی ،سیّدعلی جعفری ،عمران طاہررضوی،اورسیّدسلمان اکبرنے بھی تقریب سے خطاب کیا چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ شریف برادران کاآصف زرداری کے ساتھ اتحاد جمہوریت اورمعیشت کیلئے خطرہ ہے۔شہبازشریف نے آصف زرداری کوسڑک پرگھسیٹنے کادعویٰ کیا جبکہ نوازشریف نے انہیں سینے سے لگالیا،کیا ان بھائیوں پراعتماد کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکوﺅںاورچوروں نے دمڑی اورچمڑی بچانے کیلئے آپس میں اتحاد کرلیا ،ان کااحتساب پرویزمشرف کے سواکوئی نہیں کرسکتا ۔ چودھری تبریز نے کہا کہ اگر کسی مہذب ملک میں ہزاروں لوگ صرف ایک دن دھرنے پربیٹھ جاتے تووزیراعظم سمیت اس کے وزراءبھی مستعفی ہوجاتے مگر پاکستان کے جعلی حکمران جمہوریت اورپارلیمنٹ کے پیچھے چھپے بیٹھے ہیں۔اورھاچودھری نے کہا کہ پاکستان کے کروڑوں عوام نوازشریف کوآئینی وزیراعظم تسلیم نہیں کرتے لہٰذاءوہ شرافت سے عہدہ چھوڑدیں۔