پنجاب میں بڑھتی ہوئی وارداتیں پولیس کی کارکردگی کا ثبوت ہیں،وسیم اختر

پنجاب میں بڑھتی ہوئی وارداتیں پولیس کی کارکردگی کا ثبوت ہیں،وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب و پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے کہاہے کہ لاہورشہر سمیت پورا صوبہ لاقانونیت کی بھینٹ چڑھ چکا ہے عوام کی جان ومال اور عزت وآبرو تک محفوظ نہیںروزانہ کروڑوں روپے کی وارداتیں اور قتل وغارت گری کے واقعات عام ہوچکے ہیںسٹریٹ کرائمز نے پولیس کی کارکردگی کو ساری دنیا کے سامنے عیاں کردیا ہے گزشتہ روز صرف ایک دن میں 25لاکھ روپے کے 19 ڈاکے ، 5 گاڑیاں اور درجنوں موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں جوکہ حکومت اور پولیس کی بدترین کارکردگی کامنہ بولتا ثبوت ہیںگڈگورننس کے دعویدار عوام کو اللہ کے رحم وکرم پر چھوڑ کر خواب خرگوش میں مصروف ہیںصوبے میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کاقانون رائج ہے کچن کیبنٹ صوبے کے10کروڑ عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے تھانہ کلچر میں اصطلاحات لانے کی اشد ضرورت ہے شریف انسان اپنے ساتھ واردات پر تھانے جانے کی بجائے خاموش رہنا پسند کرتاہے محکمہ پولیس کے کرپٹ عناصر نے عوام کے اعتماد کو بری طرح ٹھیس پہنچائی ہے رشوت خوری اور پولیس لازم وملزوم ہوچکے ہیںانہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں عدل وانصاف کی رٹ قائم کرتے ہوئے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے محکمہ پولیس سے کالی بھیڑوں کو نکال کر ایماندار افسر تعینات کیے جائیںمجرمان کی سرپرستی کرنے والے کسی بھی صورت میں رعایت کے مستحق نہیں۔