پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ کو یو سی سطح پر منظم کریں گے،نصیر احمد

پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ کو یو سی سطح پر منظم کریں گے،نصیر احمد


لاہور(نمائندہ خصوصی)بنیادی انسانی حقوق کی آگاہی اور معاشرہ میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کی تنظیم کو یونین کونسل کی سطح پر منظم کریں گے اور مظلوموں کو مفت قانونی امداد کریں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیر احمدنے مرکزی صدر ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور پنجاب کے صدر آصف خان کی باہمی مشاورت سے پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کی نئی تنظیم کا اعلان کرتے ہوئے کیا جبکہ مہمان خصوصی عمر حیات تبسم اور شیخ علی سعید تھے نئی تنظیم کے مطابق ابواحمر ہاشمی، سینئر نائب صدر، شریف سجاد بھٹی جنرل سیکرٹری ، نصیر احمد خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، اصغر خان لودھی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، نورین سلیم جوائنٹ سیکرٹری ،مسرت صدیقی انفارمیشن سیکرٹری ، محمد خالد ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ، توقیر اکرم ، یامین خان آزاد، میاں راشد، ارشد لودھی، ٹیپو سلطان ، مسعود ملک، رانا اظہر ایڈووکیٹ ، جمال احمد، حسین ایوب نقوی، نائب صدور ہونگے جبکہ رائے علی حسین ایڈووکیٹ لیگل ایڈ کمیٹی کے سربراہ ، رانا اورنگ زیب خان ، رانا محمد نفیس ایڈووکیٹ ، پیرزادہ آصف شاہ ایڈووکیٹ ممبر ہونگے ، باقی عہدوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،انہوں نے امید ظاہر کی کہ پیپلز پارٹی انسانی حقوق لاہور کی نئی تنظیم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کو آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو زردادی کی قیادت میں پورا کرنے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1