سپریم کورٹ دھاندلی کے تمام کرداروں کو بے نقاب کرے،شیخ شاہد حسین

سپریم کورٹ دھاندلی کے تمام کرداروں کو بے نقاب کرے،شیخ شاہد حسین

لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ شاہد حسین نے کہا ہے کہ سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد افضل کے انکشافات کے بعد موجودہ حکمرانوں کو اخلاقی طور پر ہی اقتدار سے الگ ہوجانا چاہیے تاکہ معاملے کی شفاف تحقیقات ممکن ہوسکے ،ایک بیان میں انہوں نے کہا سپریم کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس معاملے کا ازخود نوٹس لیکر 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلی کی شفاف تحقیقات کروائیں اور اگر سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کیخلاف الزامات ثابت ہوجائیں تو انکے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے،انہوں نے کہا سابق ایڈیشنل سیکرٹری کے انکشافات نے ملک میں نیا طوفان برپا کردیا ہے اور اگر معاملے کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو سیاسی بحران میں شدت آجائیگی جس سے جمہوریت کیلئے خطرات بھی بڑھ جائیں گے ،انہوں نے کہا الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ملک اور آئین سے سنگین غداری کے زمرے میں آتی ہے،سپریم کورٹ پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ دھاندلی کے تمام کرداروں کو بے نقاب کرے ۔کے انصاف کے کٹہرے میں لائے،انہوں نے مزید کہامسلم لیگ (ن) کو ملنے والا مینڈیٹ چونکہ متنازعہ ہوچکا ہے اسلئیے شریف برادران اخلاقی طور پر مستعفی ہوکر ملک اور آئین سے وفاداری کا عملی ثبوت پیش کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1