سفیران ولایت سیمینارکی تیاریاں مکمل

سفیران ولایت سیمینارکی تیاریاں مکمل

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری تہور حیدری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں سفیران ولایت سیمینار کی تیاریوں کے تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیمینار کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اس حوالے سے تشہیراتی مہم،و روابطہ مہم مکمل کر لی گئی ہے 29 اگست کو قومی مرکز شاہ جمال میں سیمینار کا اہتمام کیا جائے گا سیمینار سے آغا علی مرتضیٰ زیدی کراچی، مرحوم آغا علی موسوی کے فرزند اجمند آغا حیدر موسوی اور مرکزی صدر آئی ایس او اطہر عمران طاہر خطاب کریں گے سیمینار میں آغا علی موسوی مرحوم،شہید قائد علامہ عارف حسینی اور مفتی جعفر کی ملی و قومی خدمات کو اجاگر کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ سیمینار کے انعقاد کا مقصد ملت کے حقیقی محسنین کی ملت کےلئے بے نظیر کاوشوں کو اجاگر کرنا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4