دینی مدارس ہدایت کے سرچشمے اور اسلام کے قلعے ہیں، فضل الرحیم اشرفی

دینی مدارس ہدایت کے سرچشمے اور اسلام کے قلعے ہیں، فضل الرحیم اشرفی

لاہور(سٹاف رپورٹر)جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتم اور چیئرمین متحدہ علماءبورڈ پنجاب مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے جامعة الحمید عظیم آپاد رائے ونڈ لاہور کا دورہ کرتے ہوئے شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی حمید اللہ جان کے ساتھ ملاقات کی اور جامعة الحمید کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس ہدایت کے سرچشمے اور اسلام کے قلعے ہیں جوکہ تمام تر مصائب و مشکلات کے باوجود دینی مدارس دین کی اشاعت او رنسل نو کے ایمان کی حفاظت کا ذریعہ ہیں انہوں نے کہا علماءکرام دین وقرآن کے محافظ اور لازوال ہیں ان کو قیامت تک نہیں مٹایا جاسکتا اس موقعہ پر مفتی عارف اللہ حمید، مولانا مجیب الرحمن انقلابی اور مولانا عثمان نور سمیت دیگر علماءبھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4