آرائیں انٹرنیشنل یوتھ فورم کا اہم اجلاس،ضلعی عہدیداران کی شرکت

آرائیں انٹرنیشنل یوتھ فورم کا اہم اجلاس،ضلعی عہدیداران کی شرکت


لاہور(پ ر)آرائیں انٹرنیشنل یوتھ فورم کا ایک اہم اجلاس صدر میاں افتخار حنیف کی صدارت میں مقامی ہوٹل میں منعقد ہوااجلاس میں پنجاب بھر سے ضلعی عہدیداران نے شرکت کی ، مسلم لیگ لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں افتخار حنیف صدر نے کہا کہ آرائیں یوتھ فورم کے تمام نوجوان پاکستان کی سلامتی کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر میاں عبدالرحمن نے کہا کہ آرائیں یوتھ فورم کا مقصد آرائیں برادری کے نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کا یقینی حل ،انہیں منظم اور باکردار بنانے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کیلئے بہترین روزگار کے ذرائع اور انکی اعلیٰ تعلیم کیلئے جدوجہد کرنا ہے اجلاس میں پنجا ب بھر سے ضلعی عہدیداران کے علاوہ میاں ظہور رحمن چوپڑا، میاں شاہد، ظہیررامے،ناصر چوہدری،میاں ماحد، میاں شہباز، میاں غلام علی و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1