ویٹرنری یونیورسٹی کے بورڈ آفٹرسٹیز انڈومنٹ فنڈ کا اجلاس

ویٹرنری یونیورسٹی کے بورڈ آفٹرسٹیز انڈومنٹ فنڈ کا اجلاس

لاہور(کامرس رپورٹر)بورڈ آف ٹرسٹیز انڈومنٹ فنڈ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہورکا گزشتہ روز اجلاس ہوا جس کی صدارت وا ئس چا نسلر پرو فیسرڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کی اجلاس میں انڈو منٹ فنڈکے مختلف امور پر غور کیاگیااور انڈومنٹ فنڈ کے ایگزیکٹو کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ممبرز بورڈ آف ٹرسٹیز آغا سیدین اور خواجہ تنور علی حیدر کو بطور ممبر ایگزیکٹو کمیٹی نامزد کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وا ئس چا نسلر نے کہا کہ یونیورسٹی نے ضرورت مند طلبہ کے لئے سکالرشپس کی رقم میں خاطر خواہ اضافہ کیا اس موقع پر ممبربورڈ آف ٹرسٹیز سردار محمد یٰسین ملک نے ضرورت مند طلبہ کوسکالرشپس دینے کے لئے پچیس لاکھ روپے عطیہ کا اعلان کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4