لٹریسی موومنٹ پراجیکٹ کے تحت 667فنکشنل لٹریسی سینٹر قائم کئے جائیں گے

لٹریسی موومنٹ پراجیکٹ کے تحت 667فنکشنل لٹریسی سینٹر قائم کئے جائیں گے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب کے 36اضلاع کی ماڈل تحصیلوں میں پنجاب لٹریسی موومنٹ پراجیکٹ کے تحت 667ِِفنکشنل لٹریسی سنٹر قائم کئے جا رہے ہیںان سنٹروں کی بدولت صوبہ بھر کے ہر ضلع میں خواندگی کے تناسب میں مرحلہ وار 7%سے زائد اضافہ ہو گا اور 16 سے35سال کی عمر کے انتہائی غریب اور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے دس لاکھ افراد کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کیا جا سکے گا ان خیالات کا اظہار سیکرٹری لٹریسی ڈاکٹر پرویز احمد خان نے پنجاب لٹریسی موومنٹ کی لانچنگ کے سلسلے میں ضلع ننکانہ صاحب کے علاقہ نذیر نگر میں لٹریسی سکول کے افتتاح کے موقع پر بطور مہمانِ خصوصی خطاب کے دوران کیاتقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری ندیم عالم بٹ ، پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد عثمان ِ، ڈائریکٹر (فنانس) محمد اکرم جان ، متعلقہ افسران ،سماجی تنظیموں کے اراکین اور معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر پرویز احمد خان نے کہا کہ صوبے کے ہر ان پڑھ اور خاص طور پر بے وسیلہ افراد کو تعلیم دینا محکمہ خواندگی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لیے پنجاب لٹریسی موومنٹ پراجیکٹ کے تحت موجودہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ساٹھ کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں اُنہوں نے بتایا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں موجود ان پڑھ افراد کی تعداد کو پیش نظر رکھتے ہوئے لٹریسی سکول کھولے جائیں گے اور اس منصوبے کا بنیادی مقصد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے طبقات کے بچوں اور جوانوں کو تعلیم کی روشنی سے آشنا کر کے انہیں معاشرے کا باوقار اور مفید شہری بنانا ہے۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

بعد ازاں سیکرٹری لٹریسی نے تنویر کالونی میں سماجی ادارے "پرائس"کے زیرِ انتظام چلنے والے لٹریسی سکول کے بچوں میں سکول بیگ تقسیم کیے او ر اپنے مختصر خطاب میں فروغِ خواندگی کیلئے کام کرنے والی سماجی تنظیموں کے کردار کو سراہتے ہوئے حکومتِ پنجاب کے خواندگی منصوبوں کو کامیاب بنانے کیلئے ممکنہ تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔    

 

مزید : میٹروپولیٹن 4