اساتذہ کرام پاکستان کی شخصیت کے بارے میں آگاہی حاصل کریں،پروفیسر رفیق

اساتذہ کرام پاکستان کی شخصیت کے بارے میں آگاہی حاصل کریں،پروفیسر رفیق

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اساتذہ کرام پاکستان کی شخصیت کے بارے میں آگاہی حاصل کریں اور اسے نئی نسل تک پہنچائیںپاکستان کی بنیاددوقومی نظریہ ہے اساتذہ کرام نئی نسلوں کو دوقومی نظریہ‘قیام پاکستان کے اسباب و مقاصد اور مشاہیر تحریک آزادی کے افکار و خیالات سے آگاہ کریںنصاب تعلیم کو نظریہ¿ پاکستان سے ہم آہنگ کیا جائے ان خیالات کا اظہارنظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمدنے اساتذہ کرام کےلئے منعقدہ ایک روزہ نظریاتی تربیتی ورکشاپ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ورکشاپ کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا ورکشاپ کا آغاز حسب معمول تلاوت قرآن حکیم، نعت رسول مقبول اور قومی ترانے سے ہوا پروگرام کی نظامت کے فرائض سید عابد حسین شاہ نے انجام دئیے پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے کہا کہ نظریاتی تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد پاکستان کی شخصیت اور اس کی آئیڈیالوجی کے بارے میں آگہی پیداکرنا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4