پیپلزویلفیئر سنٹر کی تیسری منزل کی تعمیر کیلئے 42 لاکھ کا عطیہ

پیپلزویلفیئر سنٹر کی تیسری منزل کی تعمیر کیلئے 42 لاکھ کا عطیہ

لاہور(پ ر) ملت اسلامیہ سٹیزنز کمیونٹی بورڈ کا خصوصی اجلاس بورڈ ہذا کی بلڈنگ پیپلزویلفیئر سنٹر 818 رضا بلاک علامہ اقبال ٹاﺅن لاہور میں زیر صدارت چیئرمین بورڈ ہذا محمد سلیم شیخ منعقد ہوا جس میں سنٹر ہذا کی تیسری منزل کی تعمیر کے جملہ اخراجات کے لئے 42 لاکھ چھپن ہزار روپے کی خطیر رقم بطور عطیہ دینے پرمخیر سماجی شخصیت انجینئر محمد اکرام نسیم کو خراج تحسین پیش کیاگیا محمد سلیم شیخ اور سیکرٹری انفارمیشن سید کرامت علی شاہ بخاری نے انجینئر موصوف کے لئے خصوصی سپاس گزاری کے ساتھ ساتھ دیگر مخلص فلاحی کارکنوں کی خدمات کی بھی تعریف کی بورڈ ہذ کے زیراہتمام فلاحی شعبہ جات فری کمپیوٹر سنٹر، فری ڈسپنسری، فری لائبریری اور مجلس فکرو عمل کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا اجلاس میں سابقہ چیئرمین محمد حفیظ اللہ

چودھری ، ڈاکٹر محمد یعقوب راعی، ڈاکٹر سید وزیر حسین، چودھری نور محمد، چودھری محمد انور، عبدالرشید اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4