ریواز گارڈن بہبود کمیٹی کے وفد کی ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کے ساتھ ملاقات

ریواز گارڈن بہبود کمیٹی کے وفد کی ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کے ساتھ ملاقات

لاہور (پ ر)ریواز گارڈن بہبود کمیٹی کے ایک وفد نے گذشتہ روز کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ میاں جمشید اور صدر میاں ارشد اقبال کی زیر قیادت میںڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے میاں شکیل احمد سے ملاقات کی وفد نے انہیں منوبھائی پارک میں تقریبات پر مکمل طور پر پابندی عائیدکر کے اسے فیملی پارک کے طور پر مختص کرنے کے اہل علاقہ کے متفقہ فیصلہ سے آگاہ کیا جس پر ڈائریکٹر جنرل (پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور) مےاں شکیل احمد نے کہا کہ وہ اس سے قبل ہی اس سلسلہ میں پابندی کا حکم جاری کر چکے ہیں اُنہوں نے متعلقہ افسروں اور سٹاف کو حکم دیا کہ اس پارک میں فوری طور پر پھولوں کی کیاریاں اور خوبصورت پودے لگا کر اسے ماڈل فیملی پارک بنا کر اُنہیں رپورٹ کی جائے جس پر وفد کے ارکان نے ان کا شکریہ ادا کیا وفد میں جنرل سیکرٹری رضوان محمود ،سینئرنائب صدر حاجی جاوید اقبال، نائب صدر تسنیم احمد،خالد اقبال، صابر بھائی، حفیظ سندھو، بلال ارشد، فیصل خالد ، مجلس شوریٰ کے دیگر ارکان اورمعززین علاقہ شامل تھے ۔

 

مزید : میٹروپولیٹن 4