منشیات کے مختلف مقدمات میں ملوث 5ملزمان اشتہاری قرار

منشیات کے مختلف مقدمات میں ملوث 5ملزمان اشتہاری قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے منشیات کے مختلف مقدمات میں ملوث 5ملزموں کواشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزموں کی ضمانت دینے والوں کو بھی گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج میاں شہزاد رضا نے شہر کے مختلف تھانوں میں درج منشیات کے مقدمات میں ملزموں کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ملزموں کو اشتہاری قرار دے کر ملزموں کی ضمانتیں دینے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا، ملزموں آصف، شوکت علی، ندیم اکبر، ریاض اور اکبر علی کے خلاف تھانہ اسلام پور، رائیونڈ، سٹی رائیونڈ اور برکی میں منشیات کے مقدمات درج ہیں، سیشن عدالت نے ملزموں کو مسلسل عدم حاضری پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے ضمانتیں ضبط کرنے کا حکم دیا جبکہ ملزموں کی ضمانتیں دینے والے تمام افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔