چیف آپریٹنگ آفیسر کی صدارت میں خوشی ویلفےئر فاونڈیشن کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس

چیف آپریٹنگ آفیسر کی صدارت میں خوشی ویلفےئر فاونڈیشن کی ایگزیکٹو کونسل کا ...


لاہور(نمائندہ خصوصی)خوشی ویلفےئر فاونڈیشن کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس فاونڈیشن کے مرکزی آفس میں منعقد ہو ا جس کی صدارت فاونڈیشن کی چیف آپریٹنگ آفیسر خوش بخت بٹ نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خانہ بدوشوں کے بچوں اور معذور بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے پنجاب کے مختلف اضلاع میں سکول سسٹم قائم کیا جائے گا جس میں درس و تدریس سے متعلق تما م اشیاء طلبہ و طالبات کو مفٹ فراہم کی جائیں گی ۔ خوشی ویلفیر فاونڈیشن کی چیف آپریٹنگ آفیسر خوش بخت بٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے بتا یا کہ پنجاب میں 3لاکھ کے قریب خانہ بدوش رہائش پذیر ہیں ، صوبائی دارلحکومت میں خانہ بدوشوں کی 26ہزار 150جھگیاں ہیں جن میں1لاکھ20ہزار سے زائد خواتین بچے اور مرد انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں ، پنجاب اور لاہور میں معذور افراد بالخصوص بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو تعلیم کی روشنی سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ویلفےئرفاونڈیشن کا مشن معذور اور خانہ بدوشوں کے بچوں کو مفت تعلیم و تربیت دیکر معاشرے کا باوقار شہری بنا نا ہے لہٰذا میں مخیر حضرات سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے مستحق بچوں کو مفت تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے مشن پر گامزن رفاہی اداروں کی بھرپور معاونت کریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4