خیبر تا کراچی عوام دھاندلی کے خلافایک ہو گئے ہیں،بلال شیرازی

خیبر تا کراچی عوام دھاندلی کے خلافایک ہو گئے ہیں،بلال شیرازی

 لاہور(پ ر) مسلم لیگ( ق) کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے خیبر تا کراچی تک عوام دھاندلی کے خلاف ایک ہوگئے ہیں اور اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے دھرنے میں شریک ہیں۔ محمد افضل سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن کے اس انکشاف پر کہ الیکشن 2013 میں 35پنکچر نہیں سینکڑوں پنکچر لگے پر انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ محمد افضل کے بیانات سے دھاندلی کے تمام کردار کھل کر سامنے آگئے ہیں اس سے قبل سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بھی دھاندلی سے متعلق انکشافات کئے تھے انہوں نے کہا کہ الیکشن2013ء میں عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اورہر ناجائز حربہ استعمال کرکے من پسند نتائج حاصل کئے اس لیے دھاندلی سے جعلی مینڈیٹ حاصل کرنے والے فوری مستعفی ہوں اورصاف و شفاف الیکشن کمیشن کی تکمیل کے بعد نئے انتخابات کا انعقاد کیا جائے بلال شیرازی نے کہا کہ اگر صاف و شفاف انکوائری ہوئی اور تمام حلقوں کی دوبارہ گنتی کی جائے تو اس سے زیادہ ہوشربا نتائج سامنے آئیں گے اسی لیے موجودہ حکمران چار حلقوں میں دوبارہ گنتی کروانے سے کترا رہے تھے انہوں نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ حاصل کرنے والے پنجاب میں عدالت عالیہ کے احکامات کے باوجود اسی لیے بلدیاتی انتخابا ت کروانے سے گریزاں تھے کہ اگر بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے تو ان کے جعلی مینڈیٹ کا پول کھل جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1