وزیر اعظم نواز شریف جمہوریت کی علامت بن چکے ہیں،عرفان دولتانہ

وزیر اعظم نواز شریف جمہوریت کی علامت بن چکے ہیں،عرفان دولتانہ

لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ نواز شریف جمہوریت کی علامت بن چکے ہیں، حکومت اپنی 5 سالہ معیاد پوری کرے گی، آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے نام پر اسلام آباد کو یرغمال بنا کر جمہوریت کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کی جا رہی ہے ہمارے کارکنان اسے ناکام بنا دیں گے۔

 ملک کی تمام سیاسی اور جمہوری قوتےں آئین اور قانون کی بالا دستی چاہتی ہیںانہوں نے کہا کہ تمام جمہوری قوتےں متحد ہیں اور تمام سےاسی جماعتوں نے عمران خان اور طاہر القادری کے غیر آئینی مطالبات کو مسترد کر دیا ہے تمام جمہوری قوتےں حکومت کے ساتھ ہیں جس طرح انقلاب اور آزادی مارچ کے نام پر دھرنے دیئے جا رہے ہیں اس طرح کہیں نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے پانچ سالہ آئینی مدت کوئی نہیں چھین سکتا، ہم پانچ سال پورے کریں گے دھرنے والوں نے اسلام آباد کو یرغمال بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے ملک میں جمہوریت اور معیشت کو خطرات لاحق ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4