مسلم لیگ(ن) ساکھ بچانے کیلئے تنگ گلیوں میں جلسے کر رہی ہے،یاسر گیلانی
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنی ساکھ بچانے کے لئے تنگ گلیوں میں جلسے جلوس کر رہی ہے مسلم لیگ( ن )ہمیشہ دھاندلی کے زور پر اقتدار میں آئی عوام میں مقبولیت کا ٹنڈورا صرف باتوں کی حد تک ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ( ن) لاہور کے نائب صدر مرحوم ابو ذر شیخ کے ورثا سے اظہار تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مرحوم فرشتہ صفت انسان تھا اور عوامی فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے لواحقین کو صبر کا حوصلہ دے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) چھوٹے چھوٹے جلسے کر کے عوام میں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال نہیں کر سکتی مسلم لیگ (ن) کا اصل چہرہ عوام کے سامنے عیاں ہو چکا ہے اب دھاندلی زدہ حکومت کا بچنا بہت مشکل ہے عنقری مسلم لیگ (