متعدد وکلاء کا پنجاب بار کے امیدوار رانا انتظار کی حمایت کا اعلان

متعدد وکلاء کا پنجاب بار کے امیدوار رانا انتظار کی حمایت کا اعلان
 متعدد وکلاء کا پنجاب بار کے امیدوار رانا انتظار کی حمایت کا اعلان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔


لاہور(نامہ نگار)پنجاب بار کونسل الیکشن کے امیدوار رانا انتظار ایڈووکیٹ ہا ئی کو رٹ کی لاہور کے متعدد وکلاء نے حمایت کا اعلان کردیا ایڈووکیٹ محمد مدثر چودھری ، ہمایوں نذیر بھٹی ، رانا عدنان،عدنان نیئر بھٹی، رانا عمران جاوید،مرزا حسیب اسامہ،چودھری ارشاد گجر، شہزاد سندھواور وقاص مشتاق سمیت دیگر متعدد وکلاء نے پنجاب بار کونسل کے لئے امیدوار ایڈووکیٹ رانا انتظار کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے ۔وکلاء برادری نے اجتماعی طور پر کہا کہ وہ اپنے امیدوار کی بھرپور مدد کرتے ہیں پنجاب بار کونسل کے امیدواررانا انتظار نے وکلاء برادری کا تہہ دل سے شکرایہ ادا کیا ہے اورکہا کہ اور وہ جیت وکلاء برادری کی مشکلات کا ممکن آزالہ کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ جیت کر ان کی اولین ترجیح وکلاء کے مسائل حل کرنا ہوں گے اور وہ وکلاء برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے شب و روز انتھک محنت اور لگن سے کام کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4