سروسز ہسپتال کے گارڈوں کارکشہ ڈرائیور پر تشدد، کپڑے پھاڑڈالے

سروسز ہسپتال کے گارڈوں کارکشہ ڈرائیور پر تشدد، کپڑے پھاڑڈالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)سروسز ہسپتال کے گارڈز کا رکشہ ڈرائیوروں پر تشدد،کپڑے پھاڑ دیئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رکشہ ڈرائیور عرفان نے سروسز ہسپتال کے ایمرجنسی گیٹ پرایک مریض کو اتارنے کے لیے رکشہ کھڑا کیا تو سکیورٹی گارڈ محمد ریاض نے مریض کے اترنے سے پہلے ہی اس کورکشہ ہسپتال سے باہر لے جانے کیلئے کہا جس پر تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہو گئی تو دیگر گارڈز نے بھی عرفان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور اس کے کپڑے پھاڑ ڈالے۔محمد عرفان اور دیگر افراد نے \"پاکستان\" کوبتایا کہ سروسز ہسپتال کے گارڈز کی جانب سے رکشہ ڈرائیوروں اور مریضوں کے لواحقین سے بدتمیزی معمول کی بات بن چکی ہے جبکہ ہسپتال انتظامیہ کوئی کارروائی نہیں کرتی اور گارڈز کی پشت پناہی کرتی ہے۔سروسز ہسپتال کی انتظامیہ نے بتایا کہ گارڈز کی جانب سے اگر بدتمیزی کی کوئی شکایت سامنے آئے تو ہم اس حوالے سے مکمل انکوائری کرتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -