ڈیوٹی پرزخمی ہو نے والا کانسٹیبل میو ہسپتال میں دم توڑ گیا

ڈیوٹی پرزخمی ہو نے والا کانسٹیبل میو ہسپتال میں دم توڑ گیا


لا ہور (کرا ئم سیل )انقلاب اور آزادی مارچ کے دوران ڈیوٹی کر تے ہو ئے شاہدرہ کے قریب مو ٹر سائیکل سمیت کھڈے میں گر کر شدید زخمی ہو نے والا کانسٹیبل گلفام بیگ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے میو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ گلفام نے سکا لر شپ پر پنجاب یو نیورسٹی کے لا ء ڈیپارٹمنٹ میں داخلہ حاصل کیا اور 6 فٹ 3 انچ قد کے اس نوجوان کو پولیس میں کانسٹیبل کی نوکری مل گئی ۔وہ ابھی فاروق آباد ٹر یننگ پر تھا کہ لاء اینڈ آر ڈر کی ڈیوٹی پر بلایا گیا اور وہ مو ت کے منہ میں چلا گیا ،اس کا محنت کش با پ پٹر ول پمپ پر ملازمت کر تا تھا ۔

مزید : علاقائی