کیمپ جیل کا قیدی پرُاسرار طور پر سروسز ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا

کیمپ جیل کا قیدی پرُاسرار طور پر سروسز ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا


لاہور(کرا ئم سیل ) شادمان کے علاقہ میں کیمپ جیل کا قیدی پراسرار طور پر سروسز ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا ، متوفی کوچوری کے مقدمہ میں جیل لایاگیا تھا ،پولیس نے نعش کو مردہ خانے جمع کروادیا ۔تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کوٹلی پیر عبدالرحمان کے رہائشی 23سالہ شاہد کے خلاف ریلوے پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کروایا تھا جسے 11اگست کو کیمپ جیل لایا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق متوفی کو طبیعت خراب ہونے پر 15اگست کو سروسز ہسپتال لایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا ۔ شاہد کی رہائی کے آرڈر چار روز قبل ہوچکے تھے ۔ہسپتال میں زیر علاج ہونے کے باعث وہ گھر نہ جاسکا ۔شاہد کے والدین فوت ہوچکے ہیں اور وہ اکیلا رہتا ہے جس کے باعث نعش وصول کرنے والا کوئی نہیں آیا۔ پولیس نے اس کی نعش کو لاوارث قرار دیکر مردہ خانے میں جمع کروادیا ہے ۔

مزید : علاقائی