ٹریفک حادثات کے دوران ایک شخص جاں بحق ،چار افرا د زخمی ہوگئے

ٹریفک حادثات کے دوران ایک شخص جاں بحق ،چار افرا د زخمی ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرا ئم سیل ) شہر میں مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات کے دوران ایک شخص جاں بحق اور چار افرا د زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ پر تیز رفتا ر کار نے 50سالہ سائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کر دیا، پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ ٹھوکر نیاز بیگ پنڈ کا رہائشی رحمت کسی کام کے سلسلہ میں ٹھوکر نیاز بیگ سے ملتان روڈ پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے اس کو کچل دیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ کار سوار فرار ہو گیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش قبضہ میں لیکر ورثاء کے کارروائی سے انکار پر ان کے حوالے کر دی ۔علاوہ ازیں برکی روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار کر موٹرسائیکل سوار عرفان اورسلیم کو زخمی کر دیا ۔فیروز پور روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل سوار فیاض اور جمیل بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرانے کے باعث زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے ۔

مزید :

علاقائی -