پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن،10افرادگرفتار

پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن،10افرادگرفتار

لاہور(کرا ئم سیل ) کوٹ لکھپت کے علاقہ میں پولیس نے 10پتنگ بازوں کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں پتنگیں ،دھاتی ڈور قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ۔بتایا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے علاقہ سے 10 پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے پتنگیں ،دھاتی ڈور ،کیمیکل ڈور برآمد کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان عبدالرحمان،عدنان،نعیم ، فیصل، افضل، عظیم ، وارث، وغیرہ کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ۔

مزید : علاقائی