دو افراد کا اقدا م خودکشی
گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)بتایا گیا ہے کہ فیصل کالونی کا رہائشی اعجاز ولد مشتاق محلہ کی ایک لڑکی سے پیار کرتا تھا مگر اس کے والدین وہاں شادی کر نے کے رضا مند نہ تھے گزشتہ روز اس نے والدین کو لڑکی کے گھر جا کر رشتہ مانگنے کو کہا مگر انہوں نے انکار کر دیا جس پر مشتعل ہو کر گھر میں موجود گندم کی گولیاں نگل لیں تحصیل ڈسکہ کے رہائشی سلیمان ولد رستم کی بیوی آئے روز گھریلو خرچہ پر شوہر سے جھگڑا کرتی جو گزشتہ روز دت پکڑ گیا تو سلیمان نے روز کے جھگڑوں سے تنگ آکر زہریلی گولیاں نگل لیں جس کو تحصیل ہیڈ کواٹر ڈسکہ سے سول ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کردیا ہے جہاں اقدا خودکشی کے دونوں مریضوں کو امداد دی جارہی ہے اور حالت خطرہ سے باہر ہے ۔