سی سی پی او کی ہدایت پر ایس ایچ او کی تعیناتی کا طریقِ کار تبدیل کر دیاگیا

سی سی پی او کی ہدایت پر ایس ایچ او کی تعیناتی کا طریقِ کار تبدیل کر دیاگیا


لا ہور (کرا ئم سیل )سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس کی ہدایت پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے ایس ایچ او کی تعیناتی کا طریقہ کار تبدیل کر دیا۔ نئے طریقے کے مطابق ایس ایچ او کی تعیناتی اہلیت، سابقہ شہرت، سابقہ کارکردگی اور متعلقہ ایس پی کی مشاورت کو مدِنظر رکھتے ہوئے کی جائیگی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے ایس ایچ او کی تعیناتی کے سلسلہ میں ایس پی ہیڈ کوارٹر، ایس پی سکیورٹی اور متعلقہ ایس پی پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی بنادی جو ایس ایچ او تعینات ہونے والے افسر کی سابقہ شہرت اور سابقہ کارکردگی کو جانچنے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز کو حتمی رپورٹ پیش کرے گی جس کی بنیاد پر ایس ایچ او کی تعیناتی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی