قصور:ڈکیتی، راہزنی کی متعدد وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم

قصور:ڈکیتی، راہزنی کی متعدد وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم


قصور(بیورورپورٹ)قصور اور اس کے نواح میں ڈکیتی، راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکو موٹرسائیکلیں، نقدی رقم، موبائل فونز اور دوسرا قیمتی سامان چھین کر لے گئے ۔ اور مزاحمت کرنے پر ایک شخص کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواح ارزانی پور میں ذوالفقار احمد کے گھر داخل ہونے والے چار نقاب پوش ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا قیمتی سامان،ٹی وی۔موبائل فونز، موٹرسائیکل ، سلے ان سلے پارچہ جات اور نقدی رقم لوٹ کر لے گئے۔ صدر پتوکی کے علاقہ بھونیکی موڑ پر ناکہ زن ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار محمدحسن کو روک کر موبائل فون ،نقدی رقم اور موٹرسائیکل سے محروم کر دیا۔قادی ونڈ روڈ قبرستان کے قریب ڈاکوؤں نے محمدعرفان کو اسلحے کی نوک پر روک کر اس سے موٹرسائیکل اور نقدی رقم چھین لی۔ گنڈا سنگھ والا کے نواح موضع بگے کے قریب محمدارشد کو اسلحے کی نوک پر روک کر ڈکیتی کی کوشش کی۔مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے ارشد کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔اسی طرح کھڈیاں کے نواح ڈھولن ہٹھاڑ میں ڈاکوؤں نے شہباز احمد کو اسلحے کی نوک پر روک کر نقدی رقم اورموبائل فون سے محروم کر دیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید : علاقائی