قصور،پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

قصور،پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار


قصور(بیورورپورٹ)سرکل آ فیسر اینٹی کرپشن قصور ضیغم خلیل نے اپنے عملہ کے ہمراہ سول جج ۔جو ڈیشل مجسٹریٹ میاں عثمان طارق کی سر کر دگی میں کامیاب ریڈ کر کے حلقہ پٹواری اٹھیل پور جاوید اقبال کو ایک سائل سے انتقال پاس کر نے کے عوض مبلغ 15 ہزار رو پے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق اٹھیل پور کے رہائشی امجد حسین نے زمین کا انتقال کر وانے کی غرض سے حلقہ اٹھیل پور کے پٹواری جاوید اقبال سے رابطہ کیا جس نے اپنی فیس اور افسران سے انتقال پاس کروانے کی رشوت مبلغ50 ہزار روپے طلب کیے ۔لیکن امجد حسین نے کہا کہ وہ 15 ہزار رو پے دینے کی پوزیشن میں ہے ۔جاوید پٹواری نے کہا کہ وہ سر دست 15 ہزار رو پے افسران کو دینے کیلئے لے آ ئے اسے انتقال پاس ہو نے پر بقیہ رقم دے دے ۔امجد حسین نے اس واقع کی اطلاع سر کل آ فیسر اینٹی کر پشن ضیغم خلیل کو دی جنہوں نے ڈیو ٹی مجسٹریٹ سول جج میاں عثمان طارق کی سر براہی میں چھاپہ مار کر پٹواری کو امجد حسین نے مبلغ 15 ہزار رو پے رشوت وصول کر تے ہو ئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔

مزید : علاقائی