ڈاکوؤں کے گروہ کے درجنوں ملزمان گرفتار،ناجا ئز اسلحہ برآمد

ڈاکوؤں کے گروہ کے درجنوں ملزمان گرفتار،ناجا ئز اسلحہ برآمد


گجرات (بیورورپورٹ) ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے پولیس لائن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھانہ صدر گجرات پولیس نے بین الاضلاعی ڈاکوؤں کے گروہ کے درجنوں ارکان کو گرفتارکر کے بھاری مقدار میں نقدی ‘ جدید ترین اسلحہ ‘ گاڑیاں ‘ موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے گرفتار ہونے والے ملزمان میں کاشف رضا ‘ ابو ابکر ‘ ساجد علی ‘ ذو الفقار علی ‘ شامل ہیں ڈی پی او نے چھاپہ مار ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بھی موجود تھے ڈی پی او نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پولیس نے کوٹلہ ارب علی خان سے تعلق رکھنے والے دو بھتہ خوروں کو بھی گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے چیمبر آف کامرس کے سابقہ عہدیدار سے بھتہ طلب کیا تھا مذکورہ ڈاکوؤں کے بارے میں علم ہوا ہے کہ وہ پولیس کی وردیاں اور گاڑی پر نیلی بتی لگا کر وارداتیں کرتے رہے ہیں ۔

مزید : علاقائی