سابقہ عداوت کی بناء پرمسلح افراد کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی

سابقہ عداوت کی بناء پرمسلح افراد کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تھانہ بھکھی کے علاقہ گاؤں گھنگ میں سابقہ عداوت کی بناء پر ملزمان ناصر مسیح ، مرکز مسیح وغیرہ چھ مسلح افراد نے فائرنگ کرکے الیاس مسیح ، فیاض، جیکب اور گوگا کو شدید زخمی کردیاجنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے جہاں پر الیاس مسیح کی حالت تشویشناک بیان کی گئی ہے ، معلوم ہوا ہے کہ زخمی ہونے والے الیاس نامی نوجوان کے بھائی وقاص نے ملزمان کی عزیزہ کیساتھ پسند کی شادی کی تھی جس کا انہیں رنج تھا اور انہوں نے گزشتہ روز الیاس وغیرہ پر اس وقت فائرنگ کردی جب وہ کھیتوں میں پانی لگا رہے تھے پولیس نے ملزمان کے والد مقبول مسیح کو موقع سے رائفل سمیت گرفتار کرکے چھوڑ دیا۔

مگرواقعہ کے تین روز گزر جانے کے باوجود پولیس نے مقدمہ بھی درج نہ کیا ہے جبکہ متاثرین نے اعلیٰ پولیس حکام سے داد رسی کی اپیل کی ہے۔

مزید : علاقائی