ماڈل ٹاؤن ، گھرمیں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

ماڈل ٹاؤن ، گھرمیں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا


لاہور(کرا ئم سیل ) ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا ،فائربریگیڈ اور ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا ۔بتایا گیا ہے کہ کریم بلاک کے رہائشی اشفاق گجر کے گھر شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سارے گھر کو اپنے لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجہ میں گھر میں موجود فرنیچر سمیت دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو کی امدادی ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ،کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

مزید : علاقائی