سامان چوری کرتے ہوئے چور گرفتار
کامونکے(نمائندہ پاکستان+ نامہ نگار)دکاندار کے ملازم اور اس کاساتھی دکان کے گودام سے مختلف سامان چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار۔تفصیل کے مطابق محمد احمد ولد شیخ محمد اکرام نے لائن پار محلہ سلامت پورہ میں تھوک و پرچون کریانہ کی دکان بنا رکھی تھی، دکان کے عقب میں دکاندار کا گودام تھا جہاں پر چینی ،گھی،چاول،صابن ،دالیں اور دیگر سامان موجود تھا۔ کچھ روز پہلے گودام سے 2 عدد چاول کے توڑے، 1 عدد گھی کا ٹین اوردیگر سامان چوری کرتے ہوئے مالک نے گودام کے ملازم بابر حسین اور اس کے ساتھی شاکر حسین کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا، سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش شروع کردی۔