سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد بری طرح جھلس گئے

سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد بری طرح جھلس گئے


گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد بری طرح جھلس گئے ،حالت نازک لاہور ریفر کردیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ نوشہرہ روڈ کے رہائشی محمد یاسر نے صبح ناشتہ کے لیے چائے بنانے کے لیے جونہی سلنڈر کھولا تو ماچس جلاتے ہی سلنڈر لیکج کے زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی زد میںآکر یاسر لقمان اور ذیشان ایک ہی گھر کے تینوں افراد بری طرح جھلس گئے جن کو فوری طبی امدا دکے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گاے جہاں حالت ناز ک ہو نے کے باعث انہیں لاہور ریفر کر دیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی