مسلح افراد نے لین دین کے تنازع پر ایک شخص کو یر غمال بنا لیا

مسلح افراد نے لین دین کے تنازع پر ایک شخص کو یر غمال بنا لیا


گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)ماڈل ٹاؤن کے علاقہ کالج روڈ پر 4مسلح افراد نے لین دین کے تنازعہ پر کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے صدر سمیع خان کو زبردستی روک کر یرغمال بنا لیا اور سنگین نتائج کی دھمیکیاں دیتے ہوئے زدو کوب کیا اہل علاقہ کی مداخلت پر ملزمان فرار ہو گئے کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کا سی پی او گوجرانوالہ سے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق گوجرانوالہ کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر سمیع اللہ خان کسی کام کے سلسلہ میں باغبانپورہ جارہے تھے کہ کالج روڈ کے قریب ملزمان آصف اور عامر سمیت چار مسلح افراد نے کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر سمیع خاں کو زبردستی دھمکیاں دیتے ہوئے زدو کوب کیا اہل علاقہ نے مداخلت کر کے سمیع اللہ خان کو ملزمان کے چنگل سے آزاد کرا لیا سمیع اللہ نے سی پی اوگوجرانوالہ سے مقدمہ درج کر کے کاروائی کر نے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید : علاقائی