پھول نگر،بنک کے گارڈ سے بوکھلاہٹ میں فائرنگ سے متعدد زخمی

پھول نگر،بنک کے گارڈ سے بوکھلاہٹ میں فائرنگ سے متعدد زخمی


پھول نگر(نمائندہ خصوصی)پھول نگربنک کے گارڈ سے بوکھلاہٹ میں فائرنگ۔بل جمع کروانے کیلئے آئے ہو ئے کئی افراد زخمی ۔ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کے سامنے واقع قومی بنک کی مقامی برانچ میں ڈیوٹی پر تعینات گارڈ ظفر اقبال مینجر کی ہدایت پر بنک میں غیر معمولی رش کی وجہ سے اپنا اسلحہ الرٹ کر رہا تھا کہ اچانک ٹریگڑ دب جانے سے فائرنگ ہو گئی اور بندوق سے نکلنے والی گولیوں نے زمین میں لگنے کے بعد اردگرد موجود لوگوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ جس سے بنک میں موجود خاتون سکیورٹی اہلکارنسرین سمیت 12سالہ بچہ عثمان ،ڈاکٹر شیر علی،احسان الہیٰ سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے ۔جنھیں طبی امداد کے بعد گھر بھجوا دیا گیا۔

مزید : علاقائی