ٹریفک حادثہ میں باپ بیٹی اور دو کمسن بچوں سمیت 6افراد شدید زخمی
ننکانہ صاحب ( ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ خصوصی) شاہ کوٹ روڈ پر ریسکیو1122آفس کے قریب دو تیز رفتارموٹر سائیکلوں کے تصادم میں 33سالہ محمد زبیر شدید زخمی ہو گیا۔دھولر چوک ننکانہ صاحب تیز رفتار رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں 32سالہ محمد اشرف اور اسکی 5سالہ بیٹی نورالعین شدید زخمی ہو گئے واربرٹن روڈ پر جسلانی موڑ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل اور سائیکل میں تصادم میں 28سالہ محمد عمران ، اسکا 4سالہ بیٹا محمد حسن اور 75سالہ خورشید بی بی شدید زخمی ہو گئے ۔جبکہ بلال کیفے شاہ کوٹ کی چھت پر کام کرتے ہوے 25سالہ نوجوان محمد عمران کو اچانک چکر آ یا اور وہ نیچے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔