سوزوکی وین کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

سوزوکی وین کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق


پھول نگر(نمائندہ خصوصی)پھول نگرسوزوکی وین کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق وین لاہور سے اوکاڑہ جا رہی تھی کہ ملتان روڈ پر اڈہ دیناناتھ کے قریب یوٹرن لیتے ہو ئے نواحی گاؤں نتھے خالصہ کا رہائشی نوجوان اصغر اس کی زد میں آگیا ۔اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔وین ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔جبکہ وین کو مقامی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

مزید : علاقائی