شرقپور: پولیس کا چھاپہ، ملزم سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد

شرقپور: پولیس کا چھاپہ، ملزم سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شرقپورشریف(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ شرقپورچوہدری اکرم گجر نے اطلاع ملنے پرمحلہ نبی پورہ چھوٹا اڈا کے قریب پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ چھاپہ مار کر ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر لی اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کی چھوٹا اڈا کے قریب جانسن مسیح شاپر بیگ میں چرس لے کر جارہا ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ شرقپور چوہدری اکرم گجر نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چھاپا مار کر منشیات فروش جانسن مسیح کو گرفتارکر کے اس کے قبضے سے ایک کلوایک سو پینتس گرام چرس برآمد کرلی ۔

مزید :

علاقائی -