گو المنڈی،34سالہ نو جوان کی لا ش کی شنا خت ہو گئی ،لاش ورثا کے سپرد

گو المنڈی،34سالہ نو جوان کی لا ش کی شنا خت ہو گئی ،لاش ورثا کے سپرد


لاہور(کر ائم سیل)گو المنڈی کے علاقہ سے ملنے والی 34سالہ نو جوان کی لا ش کی شنا خت ہو گئی ۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لا ش ورثا کے حوالے کر دی ۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز گوا لمنڈی کے علاقہ سے ملنے والی لاش کو ورثانے شناخت کر لیا ہے ،متوفی کا نام عدیل اور وہ گو المنڈی کا رہائشی تھا ۔ لواحقین کے مطابق عدیل نشہ کا عادی تھا اور ایک ماہ سے گھر نہیں آیا تھا ۔مرحوم کے بہنو ئی نواز اور بھائی نے روزنامہ ’’ پاکستان ‘‘سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ عدیل نشہ کرتا تھا ،چند ماہ قبل اس کی شادی بھی کی تھی لیکن نشہ کی وجہ سے طلاق ہو گئی، اس کا بہت علاج کر وایا لیکن پھر بھی وہ نشہ سے باز نہ آیا ۔رمضان میں اس کو تبلیغی جماعت کے ساتھ بھی بھیجا تھا لیکن اس کی نشہ کی عادت نہ جا سکی ،اب بھی وہ ایک ماہ سے گھر نہیں آیا تھا۔

مزید : علاقائی