لاکھوں کی ڈکیتی راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتیں مزاحمت پر ایک شہری زخمی

لاکھوں کی ڈکیتی راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتیں مزاحمت پر ایک شہری زخمی

 

لاہور(کرائم سیل )شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات،کاروں اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا- سبزہ زار کے علاقہ میں مزاحمت پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے 17 سالہ نوجوان زبیر کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ،ہزاروں روپے مالیت کی نقدی اور مو با ئل فون لے کر فرار ہو گئے،زخمی کو طبی امداد کے لئے گنگا رام ہسپتال میں داخل کر وادیا جہاں پر اس کی حالت نا زک بتا ئی جا تی ہے ۔ ٹاؤن شپ بی ٹو کے رہا ئشی ابو بکر کے گھر سے تین ڈاکو اہل خانہ کو یر غمال بنا کر چار لاکھ 95ہزار،سٹی رائیونڈ جھیلارمکووالی کے رہا ئشی یاسین کے گھر سے دو ڈاکو 2 لاکھ 95ہزارکی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ سبزہ زار مکہ چوک میں واقع مو بائل شاپ سے دو ڈاکو تین لاکھ مالیت کے مو بائل اور نقدی ،ملت پارک ملتان روڈ پر واقع شہباز کی دکان سے دو ڈاکو 80ہزار کی نقدی اور موبائل لے گئے ۔ گرین ٹاؤن ڈی ٹو کے رہا ئشی شفقت کے گھر سے چور 9لاکھ کی نقدی زیورات چوری کر کے لے گئے۔با غبانپورہ جی ٹی روڈ پر بینک سے رقم لیکر آنے والے آفتاب سے دو ڈاکو 7لاکھ،چوہنگ ٹھوکر بائی پاس پر گجرات سے آنے والی فیملی سے دو ڈاکوؤں نے 6لاکھ، جو ہر ٹاؤن نزد ڈاکٹرز ہسپتال انڈر پاس پر چار ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر پرا ئیویٹ کمپنیوں کی دو گاڑیوں سے ایک لاکھ پانچ ہزار،اقبال ٹاؤن میں نوشاد اور اسکی فیملی سے دولاکھ کے زیورات اور نقدی چھین لی ۔ساندہ میں ڈاکوؤں نے شاہ زیب سے 1لاکھ 50ہزار روپے، ہئیر کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر سلیم سے 1لاکھ 19ہزار، ماڈل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے پطرس بخاری سے 35ہزار روپے ، ملت پارک میں ڈاکوؤں نے اسد عباس سے 22ہزار 550روپے ،مسلم ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ندیم شہزادسے 20ہزارکی نقدی زیورات چھین لئے۔ علاوہ ازیں نواب ٹاؤن میں محبوب ،ستو کتلہ میں مجتبیٰ ،ریس کورس میں نواز،نواب ٹاؤن میں نعیم،فیصل ٹاؤن میں اکرم کی گاڑیاں جبکہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں سعید ،و حدت کالونی میں امین ،جو ہرٹاؤن میں فہد ،لوئر مال میں اکبر ،ریس کورس میں طیب اور جاوید کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید : علاقائی