سروسز ہسپتال ایمرجنسی گیٹ کے باہر گاڑیوں اور ریڑھیوں سے راستہ بلاک ایمبولینس کو مشکلات کا سامنا

سروسز ہسپتال ایمرجنسی گیٹ کے باہر گاڑیوں اور ریڑھیوں سے راستہ بلاک ...
 سروسز ہسپتال ایمرجنسی گیٹ کے باہر گاڑیوں اور ریڑھیوں سے راستہ بلاک ایمبولینس کو مشکلات کا سامنا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(کر ائم سیل) سروسز ہسپتال کے ایمر جنسی گیٹ کے با ہرکھڑی گاڑیوں اور ریڑھیوں سے راستہ بلا ک رہنے لگا مر یض لے کر آنے والی ایمو لینسزکو شدید مشکلات کا سامنا ،وارڈنز کھڑی ہو نے والی گاڑیوں میں بیٹھ کر ویڈیو دیکھنے میں مصروف رہتے ہیں یا پھر گاڑیوں میں ساتھ بٹھا نے والے ڈرائیور ز کے کہنے پر دوسر ی گاڑیوں کے چالان کرتے ہیں ۔تفصیلا ت کے مطا بق سروسز ہسپتال کے سامنے کھڑی ہو نے والی گاڑیوں ،رکشوں اور شربت، فروٹ فروشوں کی ریڑھیوں کی وجہ سے ایمر جنسی مر یضوں کو لے کر آنے والی گا ڑیوں کو راستہ بلا ک ہو نے کی وجہ سے شد ید مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑتا ہے جبکہ وارڈنز راستہ کلئیر کر نے کی بجا ئے باہر کھڑی گا ڑیوں میں بیٹھ کرویڈیو دیکھنے میں مصروف رہتے ہیں۔ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ ڈیوٹی پر تعینات وارڈنز پھل فروشوں سے پھل کھانے اور شربت فروشوں سے شربت سے شربت پینے کے بعد ان کو ایمرجنسی کے باہر ریڑھیاں لگنے کی اجازت دیتے ہیں۔مریضوں کے لو احقین نے مطا لبہ کیا ہے کہ سی ٹی او ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے وارڈن کے خلاف ایکشن لیں اور سروسزہسپتال کے با ہر ایمانداد ر وارڈنز کو تعینات کیا جا ئے۔

مزید : علاقائی