مختلف مقامات پر 3نشئی ہلاک، لاشیں شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے میں جمع

مختلف مقامات پر 3نشئی ہلاک، لاشیں شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے میں جمع
 مختلف مقامات پر 3نشئی ہلاک، لاشیں شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے میں جمع

  


لاہور(کرا ئم سیل ) شہر میں مختلف مقامات پر 3نشئی ہلاک، پولیس نے لاشیں شناخت نہ ہونے پر لاورارث قرار دیکر مردہ خانے میں جمع کروا دی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق شادباغ کے علاقے تاجپورہ چوک سے 50سالہ نامعلوم شخص کی بوسیدہ لاش برآمد ہوئی ۔مسلم ٹاؤن کے علاقے گلزار انڈر پاس کے قریب سے 26سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش ملی ہے ۔دریں اثناء شیرا کوٹ کے علاقے یوسف نگر بند روڈ کے قریب سے 70سالہ نامعلومعمر شخص کی لاش برآمدہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفین حلیے سے نشئی معلوم ہوتے تھے، ان کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے ۔

مزید : علاقائی