شادی پر فائرنگ سے ہلاک ہو نے والا 9سالہ بچہ سپردخاک

شادی پر فائرنگ سے ہلاک ہو نے والا 9سالہ بچہ سپردخاک
 شادی پر فائرنگ سے ہلاک ہو نے والا 9سالہ بچہ سپردخاک
کیپشن: tahir

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ملک خیام رفیق) داتا دربار کے علاقہ میں شادی پر ہونے والی فائرنگ سے ہلاک ہو نے والا 9سالہ بچہ اہل خانہ کو روتا ہو ا چھوڑ کر منوں مٹی تلے جا سویا ،شادی پر ہوائی فائرنگ سے معصوم بچے کی ہلاکت لاہور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان چھوڑ گئی۔تفصیلا ت کے مطابق دو روز قبل سیدمٹھا بازار کا رہائشی 9سالہ طاہر اپنے والدکے ہمراہ دوکان بند کر کے شیش محل چوک سے گز ر رہا تھا کہ شادی کی تقریب میں نوجوان فائرنگ کر رہے تھے اس دوران اچانک ایک گولی طاہر کو آ لگی جس سے وہ زخمی ہو کر گر پڑا، شدید زخمی حالت میں اسکو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔ ننھے مقتول کو سینکڑوں سوگواران کی مو جودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔معصوم بچے کا جنازہ اٹھنے پر محلے کی فضا سو گوار ہو گئی ،موقع پر موجود ہر فرد کی آنکھ نم نظر آئی۔پابندی ہو نے کے با وجود لاہور میں ہو ائی فائرنگ سے بچے کی ہلاکت جہاں اس کے اہل خانہ کو زندگی بھر کا زخم دے گئی وہاں لا ہور پو لیس کی کار کر دگی پر بھی سوالیہ نشان چھوڑ گئی۔

مزید :

علاقائی -