خصوصی عدالت پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت آج سے دوبارہ شروع کریگی

خصوصی عدالت پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت آج سے دوبارہ شروع کریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کا تین رکنی بینچ پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت (آج) منگل سے دوبارہ شروع کرے گا ۔ شاہراہ دستور پر دھرنوں کی وجہ سے راستے بند ہونے کے باعث مقدمہ کی سماعت کسی اور جگہ ہونے کا امکان ہے‘ سماعت میں استغاثہ کے دو مزید گواہوں پر پرویز مشرف کے وکلاء جرح کریں گے، 26 دسمبر 2013ء کو شروع ہونے والے کیس پرویز مشرف 2 بار عدالت میں پیش ہو چکے ہیں۔ اس مقدمہ کی سماعت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کوئی کورٹ روم استعمال کیا جاسکتا ہے
دوبارہ شروع

مزید :

صفحہ آخر -